پاکستانی رکن پارلیمنٹ کے بیان سے راہول کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی: بی جے پی

   

نئی دہلی: پاکستان میں بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فضائیہ کے حملے کے بعد ایک ہوائی مہم میں حادثے کا شکار پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی کے سلسلے میں پاکستان کے ایک رکن پارلیمنٹ کے دعوی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائک اور ائر اسٹرائک پر سوال اٹھانے والے راہول گاندھی کی اب آنکھیں کھل گئی ہوں گی۔بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے آج یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ راہول گاندھی اب سمجھ گئے ہوں گے کہ وزیراعظم نریندر مودی جی کا کیا خوف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹی کے رکن ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کے فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ کے ڈر کے مارے ٹانگیں کانپ رہیں تھیں اورچہرے پر پسینہ تھا کہ کہیں ونگ کمانڈر ابھینندن کو رہا نہیں کیا گیا تو ہندوستان حملہ کردے گا۔