پاکستانی سرحد سے متصل اسپین بولدک پر طالبان کا حملہ

   

اسلام آباد : پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپین بولدک پر قبضہ کرنے کے لیے طالبان نے حملہ کر دیا ہے۔ترجمان افغان طالبان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے بابِ دوستی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا ہے۔افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب بابِ دوستی پر طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار کر طالبان امارتِ اسلامی کا سفید پرچم لہرا دیا ہے۔