کیف:روس کے یوکرین پر مسلسل حملوں کے نتیجے میں ہندوستانی طالب علموں کو یوکرین سے بحفاظت نکلنے میں پریشانی کا سامنا ہے جسے دیکھتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے نے اپنی خدمات پیش کردیں۔پاکستانی سفارتخانے نے ہندوستانی طلبہ کو پناہ دی جسے عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔یوکرین میں جاری جنگ اور پورے مشرقی یورپی ممالک میں افراتفری کے دوران ایک ہندوستانی طالب علم نے دل موہ لینے والی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے کے اندر ہندوستانی طلبہ کا ایک گروپ موجود ہے۔روسی بمباری سے پاکستانی، ہندوستان ، چینی و دیگر طلبہ کو خطرہ ہے۔ یوکرین نے یہ دعویٰ کیا ہے ۔پاکستانی سفارتخانیکی جانب سے ان طالب علموں کو پناہ دینے کے علاوہ کھانا بھی فراہم کیا گیا۔ یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے ان ہندوستانی طلبہ کو ایک ایسے وقت میں پناہ دی جب انہیں خارکیف سے لیویو جانے کے لیے ہندوستانی سفارتخانے نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ہندوستان کے معروف صحافی و پروفیسر اشوک سوین نے بھی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ رومانیہ کی سرحد پر ہندوستانی سفارتخانے کا عملہ نہیں تھا ۔