ماسکو، 21مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سیکورٹی فورسز نے افغان سرحد پر مہم چلا کر گزشتہ سال اغوا کئے گئے چار ایرانی فوجیوں کو آزاد کرا لیا ہے۔ پاکستان کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) نے جمعرات کو کہا کہ آزاد کرائے گئے فوجیوں کو جلد ہی ایران کے حوالے کر دیا جایے گا۔ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان-افغانستان سرحد پر واقع بلوچستان کے ضلع چغائی میں کرائے کے دہشت گردوں کے پاکستان سرحد میں داخل ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے مغویہ چار ایرانی فوجیوں کو آزاد کرا لیا۔
