پاکستانی شہری کا زلزلہ متاثرین کیلئے 3 کروڑ ڈالر کا عطیہ

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد : پاکستانی شہری نے ترک زلزلہ متاثرین کیلئے خاموشی سے 3 کروڑ ڈالر عطیہ کردیے، اس اقدام کی ترک میڈیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی تعریف کی ہے۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری نے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے 3 کروڑ ڈالر عطیہ کردیے، پاکستانی شہری نے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد امریکہ میں ترک سفارتخانے میں جمع کروائی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 3 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے والے پاکستانی شہری کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایک گمنام پاکستانی کی مثال دیکھ کر دل بہت متاثر ہوا، انسان دوستی کے ایسے شاندار کام ناقابل تسخیر مشکلات پر فتح حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔