پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری،کرایوں میں بڑی کمی

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد: پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔ کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار علاوہ ٹیکس ہو گا، اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86000 ہزار علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی ایکا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے،رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔