پاکستانی عوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ عمران خانزندہ ہیں یا نہیں : امریکی رکن کانگریس

,

   

واشنگٹن : امریکہ کے رکن کانگریس بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران عمران خان کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے تاکہ ان کے حامیوں کو یہ پتہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری بظاہر ایک ،ملٹری کْو، معلوم ہوتا ہے نہ کہ انصاف کا غیر جانبدارانہ اطلاق۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی 24 گھنٹے کے دوران لائیو اسٹریمنگ کی جائے تاکہ پاکستانی عوام اس صورتحال میں نہ ہوں جس میں عمران خان کے حامیوں کو یہ پتہ نہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔عمران خان کی گرفتاری پر امریکہ کا ردعمل سامنے آگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پورے ملک میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کا جواز نہیں بنتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا تھا۔