نئی دہلی۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ افواج جنرل بپن راوت نے ہفتہ کو کہا کہ پاکستان کی کسی بھی غلط مہم پسندی کو سزا کے طور پر شدید ردعمل کے ساتھ ناکام بنادیا جائے گا اور دہشت گردی کے کسی بھی عمل کو سخت سزا کے بغیر بخشا نہیں جائے گا۔ ’مابعد کارگل۔ 20 سال‘ کے زیرعنوان ایک تقریب سے خطاب میں جنرل راوت نے کہا کہ پاکستانی فوج وقفہ وقفہ سے ہندوستان میں دراندازی یا پھر مملکت کی سرپرستی میں دہشت گردی کے عمل میں ملوث ہوتی رہی ہے۔ جنرل راوت نے کہا کہ ’ہندوستانی مسلح افواج پورے عزم و استقلال کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی علاقائی سالمیت و یکجہتی کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کا کوئی عمل سخت سزا کے طور پر کئے جانے والے شدید ردعمل کے بغیر بخشا نہیں جائے گا۔ جنرل راوت نے کہا کہ سائبر اور دفاعی شعبوں نے میدان جنگ کا منظر تبدیل کردیا ہے۔ راوت نے ادعا کیا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی عمل سزا کے بغیر بخشا نہیں جائے گا۔ ’(دہشت گرد حملوں کے بعد کئے جانے والے) سرجیکل حملوں میں دہشت گردی کے خلاف ہمارے سیاسی و فوجی عزم کا اظہار ہوتا ہے‘۔