پاکستانی فائرنگ میں بی ایس ایف آفیسر ہلاک

   

جموں ۔15جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس ایف کا ایک افسر آج جموں و کشمیر کے سانبھا سیکٹر میں سرحد کے پاس سے ٹھیک ٹھیک نشانہ لگانے والے ماہر نشانہ باز کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ، سرحد پر تعینات فورس کے عہدیداروں نے یہ بات کہی ۔ انھوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ ونئے پرساد کو صبح 10:50 بجے گولی لگی جب وہ اور اُن کی طلایہ گرد پارٹی آئی بی کے پاس سرحد کی نگرانی کا کام انجام دے رہی تھی ۔ پاکستانی اسنائپرس نے اُن پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں آفیسر کو شدید زخم آئے ۔ اُنھیں طبی مرکز پہونچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔