پاکستانی فائرنگ و شلباری میں ایک سپاہی کی موت

   

جموں : ایک فوجی جوان جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے پاس جمعہ کو سرحدی چوکیوں پر پاکستانی دستوں کی فائرنگ و شلباری میں ہلاک ہوگیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایل اوسی کے پار سے فائرنگ اور مورٹار شلباری سہ پہر 3:30 بجے اور شام 5:30 بجے پیش آئی۔ ضلع کے نوشیرا سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ ہندوستانی دستوں نے بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیا۔ پاکستان نے سیز فائر کی کئی مرتبہ خلاف ورزی کی ہے ہر بارانڈین آرمی نے انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انڈیا نے سفارتی ذرائع سے اپنا احتجاج بھی درج کرایا ہے۔