پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

   

کراچی ۔ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ کی موجودہ انتظامیہ کے ہوتے ہوئے مزید نہیں کھیل سکتے اس لئے بین الاقوامی کرکٹ چھوڑ رہے ہیں۔ ایک ویڈیو بیان میں محمد عامر نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیم انتظامیہ ان کو ذہنی ہراساں کر رہی ہے اور وہ موجود صورتحال میں ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتے۔محمد عامر نے
کہا کہ بہتر مظاہروں کے باوجود مجھ پر طنزکیا جاتا یے۔ موجودہ کوچز دبے لفظوں میں کہتے ہیں عامر نے دھوکہ دیا۔ مجھے منصوبے کے تحت نظر اندازکیا گیا۔ میرے بارے میں تاثر قائم کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا۔ میرے ذاتی فیصلے کو لیگ سے منسلک کیا گیا اور کہا گیا کہ ملک کے لئے نہیں کھیلنا چاہتا، حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں۔محمد عامر نے اپنے بیان میں کہا کہ پی سی بی کے موجودہ انتظامیہ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔ جس طرح کا ماحول بن چکا ہے مجھے نہیں لگتا کہ مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔ 2010 سے 2015 تک بہت ہراسانی برداشت کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کئے کی سزا بھگت چکے ہیں اور ان کا ساتھ صرف دو لوگوں، نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی نے دیا تھا۔ دونوں کا ہمیشہ شکرگزار رہوں گا۔