ممبئی ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کردینے کے باعث 2 جولائی تک ایرانڈیا کو 491 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیش کردہ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہیکہ ایرانڈیا کو مالی طور پر نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے جبکہ انڈیگو کو 31 مئی تک 25.1 کروڑ روپئے، اسپیس جیٹ اور گوایر کو 30.73 کروڑ روپئے اور 2.1 کروڑ روپئے علی الترتیب 20 جون تک نقصان ہوا ہے۔ پاکستان نے بالاکوٹ میں جیش محمد دہشت گرد کیمپ پر ہندوستنی فضائیہ کے حملوں کے بعد فبروری میں اپنے فضائی راستوں کو بند کردیا ہے۔