پاکستان نے پڑوسی ملک افغانستان پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فضائی حملہ کردیا جس میں تین کرکٹرس کے بشمول 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکستانی فضائیہ نے افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا پر فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں جانی نقصان کے علاوہ 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ مہلوکین میں متاثرہ صوبے کے ارغن ضلع سے تعلق رکھنے والے کرکٹرس کبیر آغا، صبغت اللہ اور ہارون شامل ہیں جو صوبائی دارالحکومت شاران میں دوستانہ میچ کھیلنے گئے تھے اور واپس ارغن آرہے تھے۔ یہ تینوں کرکٹرس آئندہ ماہ پاکستان میں ٹرائی سیریز میں افغانستان کی نمائندگی کرنے والے تھے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہم افغان کھلاڑیوں اور مہلوک کرکٹرس کے خاندانوں کیلئے ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان سمجھتے ہیں۔