پاکستانی فنکاروںکیساتھ کام بند کرو: راج ٹھاکرے

   

ممبئی 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلہ پر ہوئے خودکش حملہ کے چار روز گزر جانے کے بعد بھی ہر خاص و عام میں اس حملہ کے خلاف غصہ و برہمی ختم ہونے کا جہاں نام نہیں لے رہا ہے، وہیں دوسری طرف سیاسی پارٹیوں، مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داران اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین، شہید جوانوں کے افراد خاندان سے اظہار یگانگت کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے وہیں مہاراشٹرا نونرمان سی نا نے تمام میوزک کمپنیوں کو انتباہ دیا کہ وہ پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام نہ کریں اور ’’یو ٹیوب‘‘ سمیت انٹرٹینمنٹ کی دیگر سائٹس پر سے پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کو فوری طور سے ہٹادیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حال ہی میں بھوشن کمار کی ٹی سیریز نے دو الگ الگ نغموں کیلئے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن اطلاع ہے کہ اس معاہدہ کو ختم کردیا جائے گا۔