اسلام آباد: پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر عوامی جمہوریہ چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ اپنے دورہ کے دوران چینی قیادت سے دو طرفہ فوجی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ جنرل عاصم منیر کا چوتھا بیرون ملک کا دورہ ہے۔