جموں : لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والا ایک سرکردہ پاکستانی دہشت گرد آج جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں سکیورٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ہلاک ہوا۔ ڈیفنس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک اور دہشت گرد کی تلاش جاری ہے جو اُس علاقہ میں مہلوک ابو زراراہ متوطن پاکستان کا مددگار بتایا گیاہے۔ انکاؤنٹر کے مقام سے ایک AK-47 رائفل اور دیگر اشیاء برآمد کئے گئے۔