نئی دہلی: پاکستان سے معاشقہ کی سرگرانی کے باعث اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے فرار ہوکر دہلی سے متصل نوئیڈا میں مقیم چار بچوں کی ماں سیما نامی خاتون سرخیوں میں ہے۔ہندوستانی میڈیا نے اپنے خاص ’مشن‘ کے تحت اس مسئلہ کو بڑھا چڑھا کر عوام میں پیش کیا ہے۔سیما کو بشمول اس کے عاشق، گرفتار کرلیا تھا، لیکن اب ا سے ضمانت مل گئی ہے۔ اب دہلی کے نربھیا کیس میں مجرموں کی نمائندگی کرنے والے وکیل اے پی سنگھ نے اس سلسلے میں بڑا بیان دیا ہے۔ سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ نے کہا کہ انہوں نے نامساعد حالات میں محبت کو آگے بڑھایا ہے۔ ہم نے ان کی ہیر رانجھا، لیلیٰ مجنوں کی کہانیاں سنی تھیں، جبکہ ان کی طلاق ہو گئی، اب وہ شادی کر سکتے ہیں۔اے پی سنگھ نے کہا کہ انہوں نے بچوں کو بھی نہیں چھوڑا، جو لوگ کہتے ہیں کہ عشق تیرے انجام پر رونا آیا، وہ غلط ہیں۔وکیل اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ سیما حیدر اب سرحد پار کر چکی ہے اور اب اسے میچورٹی کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان پہلے ایک جیسے تھے۔ ثقافت ایک تھی۔ معاشرے کو اسے قبول کرنا چاہیے۔لوگ اسے جاسوس کہہ رہے ہیں۔ یہ سب کچھ محبت اور جنگ میں ہوتا ہے۔ جاسوس کہنا مناسب نہیں۔ آپ چیک کریں۔ بین الاقوامی قانون کے ذریعے تصدیق کریں۔
آج ہر چیز ٹیکنالوجی سے جانی جاتی ہے۔ چہرہ میچ کریں، ڈی این اے سے میچ کریں۔ اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ جاسوس اپنے 4 بچوں کے ساتھ بھارت نہیں آئے گا۔ ہماری جگہ لوگ ہنی ٹریپ میں پھنسنے کو تیار ہیں۔ سیما حیدر کو ہر طرح سے قانونی مدد فراہم کریں گے۔
