پاکستانی مساجد ومزارات پر فلم اور ڈراموں کی ریکارڈنگ پر پابندی

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد۔پنجاب کی تمام مساجد اور مزارات پر فلم اور ڈراموں کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ مساجد میں ریکارڈنگ ہوئی تو متعلقہ آفیسرز ذمہ دارہوں گے۔ ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کاکہنا تھا کہ مسجد وزیر خان میں صبا قمر اور بلال سعید کے رقص سے متعلق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ اس ریکارڈنگ کو کہیں بھی نشر نہ کیا جائے۔