اسلام آباد: نوجوان موسیقار فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔ پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار اور کوک اسٹوڈیو میں ڈرمر کے فرائض سرانجام دینے والے فرہاد ہمایوں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق فرہاد ہمایوں دماغ کے سرطان میں مبتلا تھے۔ فرہاد ہمایوں کے والد شہزاد ہمایوں معروف کمنٹیٹر تھے ا ور والدہ نوید شہزاد معروف اداکارہ اور ڈائرکٹر ہیں۔ پاکستانی میوزک بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں کے انتقال کی خبر بینڈ کے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر بھی دی گئی۔