پاکستانی نژاد امریکی جوبائیڈن کے نائب مشیر برائے ماحولیات مقرر

   

واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی کو نائب مشیر برائے ماحولیات مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوبائیڈن نے علی زیدی کو ڈپٹی ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔ علی زیدی اس وقت نیویارک کے گورنر کے توانائی اور ماحولیات کے ڈپٹی سکریٹری ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کابینہ امریکی معاشرے کی عکاسی کرے گی جس میں ہر ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جیسے کورونا وائرس سے نمٹنے کی ضرورت ہے ویسے ہی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنا ہوگا۔ امریکا کو موحولیاتی تبدیلی کے باعث بحران کا سامنا ہے۔