پاکستانی نژاد امریکی ڈپٹی انسپکٹر

   

نیویارک : پاکستانی نژاد امریکی پولیس آفیسر کیپٹن عدیل رانا کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔نیویارک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی نژاد امریکی شہری ترقی پا کر ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے تک پہنچ گیا ہے۔عدیل کو کیپٹن کے عہدے سے ترقی دی گئی، انہیں منگل کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کا پروموشن لیٹر دیا گیا۔عدیل نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں کمانڈنگ آفیسر تعینات ہوئے تھے، اس عہدے تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی امریکن تھے۔