واشنگٹن: پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد خان سال 2020 ء میں امریکہ کی 400 امیر ترین شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔شاہد خان کی جملہ دولت 7 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔ ’’فوربس‘‘ کی جانب سے امریکی کی 400 امیر ترین شخصیات کی فہرست 2 روز قبل جاری کی گئی تھی۔اس فہرست میں ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف بیزوس مسلسل تیسرے سال پہلے نمبر پر موجود ہیں۔