پاکستانی نژاد رضوان احمد آسکر کیلئے نامزد ہونے والے پہلے مسلم اداکار

   

Ferty9 Clinic

لندن: پاکستان نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد کو بیسٹ ایکٹر کٹیگری میں آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق رضوان احمد کو یہ نامزدگی فلم ‘ساونڈ ا?ف میٹل’ میں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ملی ہے۔ جس کے نتیجہ میں رضوان احمد آسکر کیلئے نامزد ہونے والے دنیا کے پہلے مسلم اداکار بن گئے ہیں۔38 سالہ اداکار نے اپنی نامزدگی کے بعد کہا کہ جب آپ آسکر کیلئے آپ کا نام پکارا جاتا ہے تو یہ ایک عجیب و غریب احساس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ہر کوئی شاندار کام کر رہا تھا کیونکہ وہ اپنے آپ کو اس شعبے میں آگے بڑھانا چاہتے تھے اور پہلے سے کہیں زیادہ آگے جانا چاہتے تھے۔ ہم سب نے یہ دیکھنے کی کوشش کی کہ ہم کہاں تک جاسکتے ہیں۔