پاکستانی وزارت خارجہ کا ہندستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو سمن

   

اسلام آباد8اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ہندستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو ہندستان کی طرف سے پاکستان کے خلاف کسی طرح کی کارروائی پر خبردار کرتے ہوئے سمن جاری کیا ہے ۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ وزیرخارجہ کی میٹنگ کے بعد آج ہندستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو سمن کیا گیا اور کسی بھی طرح کی جارحیت کے لئے تنبیہ کی گئی۔خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کو ہندستان کی طرف سے پاکستان پر حملہ کرنے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان کو معتبر خفیہ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ ہندستان 16سے 20اپریل کے درمیان پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے ۔