ابوظہبی: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی میں اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوست ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی موجودہ صورتحال اور درپیش مسائل سمیت کورونا وائرس کے خلاف جاری عالمی لڑائی میں تعاون کے حوالے سے بات چیت کی۔اس موقع پر شیخ عبداللہ نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں جاری تعاون کو بڑھانے کا اعادہ کیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔