کرائسٹ چرچ : پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔ قومی اسکواڈ آج آرام کرے گا، کل مقامی وقت کے مطابق 1 بجے پریکٹس کرے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچزکی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 16 مارچ کوکھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سیریز کے لیے ٹیم میں چمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیم کے7 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، آل راونڈر مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کریں گے۔نیوزی لینڈ ٹیم کے کئی اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں مصروف ہیں ۔