پاکستانی ٹیم کی آج انگلینڈ روانگی

   

Ferty9 Clinic

کراچی ۔ پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے کورونا پہلا ٹسٹ منفی آنے والے 18 کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے دوسرے ٹسٹ بھی منفی آگئے۔ٹسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں میں اظہرعلی، بابراعظم، سرفرازاحمد، عابدعلی، اسد شفیق، فہیم اشرف، عماد وسیم، امام الحق، محمد عباس، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور دیگر شامل ہیں۔ پاکستانی اسکواڈ کل خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوگا۔ حسنین، شاداب، فخر زمان، محمد رضوان، وہاب ریاض اور محمد حفیظ دوسرا کورونا ٹسٹ منفی ہونے کے باوجود انگلینڈ نہیں جائیں گے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اعلان کیے گئے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹسٹ منفی آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلا ٹسٹ منفی آنے والے 18کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے دوسرے ٹسٹ بھی منفی آئے ہیں۔یادرہے کہ کورونا ٹسٹ کے حصول میں محمد حفیظ کا معاملہ متنازعہ رہا کیونکہ ان کا پی سی پی نے جوپہلا ٹسٹ کیا تھا وہ مثبت آیا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے ایک اورلیب سے اپنا ٹسٹ کروایا تھا جوکہ منفی آیا۔