کرائسٹ چرچ ۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم آکلینڈ سے بذریعہ پروازکرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے اور ہلٹن ہوٹل میں 14 دنوں تک قرنطینہ میں رہے گی۔اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور معاون عملہ کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کا پہلا کوویڈ19 ٹسٹ 25 نومبرکو ہوگا۔پہلے ٹسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ کے ابتدائی تین دن بعدٹیم کو بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔نیوزی لینڈ حکومت کی ہدایات کے مطابق 14 روزہ قرنطینہ میں اسکواڈ کے مجموعی طور پر3 ٹسٹ کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین3 ٹوئنٹی20 اور2 ٹسٹ میچز پر مشتمل سیریز 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گی۔