پاکستانی ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ

   

جموں ، 22مارچ (یو این آئی)جموں وکشمیر کے رام گڑھ سیکٹر میں بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے درمیانی شب ڈرون کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا گیا اور اس پر فائرنگ شروع کی۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔اطلاعات کے مطابق منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب مستعد اہلکاروں نے رام گڑھ سیکٹر کے چھملیال بارڈر پوسٹ کے نزدیک ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا ۔ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کو مار گرانے کی خاطر بی ایس ایف اہلکارو ں نے کئی منٹوں تک فائرنگ کی تاہم مشتبہ ڈرون واپس پاکستانی حدود میں چلا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چہارشنبہ کی صبح بی ایس ایف اور پولیس نے رام گڑھ سیکٹر کے متعدد علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔