اسلام آباد : پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین اور نائب کپتان شان مسعود نے نکاح کرلیا اور ان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شان مسعود کے نکاح کے انتظامات کرنے والی ایونٹ کمپنی ’سوئری پرونٹس‘نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کرکٹر کے نکاح کا دعوت نامہ شیئر کیا۔شان مسعود کے نکاح کی تقریبات کے انتظامات کرنے والی کمپنی کا تعلق پشاور سے ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کے نکاح کی تقریب بھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں ہوئی۔علاوہ ازیں شان مسعود کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والی کمپنی ’دا آرٹسٹ فوٹوگرافی‘ نے بھی ان کے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، تاہم تصاویر کے ساتھ کسی طرح کا کوئی کیپشن نہیں دیا گیا۔علاوہ ازیں شان مسعود اور ان کی شریک حیات نشے خان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں سمیت صحافیوں اور دیگر افراد نے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد بھی پیش کی۔ان کے نکاح کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ نکاح سے قبل کرکٹر نے منگنی کی رسم بھی کی اور انہوں نے اپنی شریک سفر کو انگوٹھی بھی پہنائی۔