ابوظہبی:دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ 45 کے مقابلے سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہزیب رند نے ہندوستانی کپتان رانا سنگھ کو تھپڑ جڑ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب پاکستانی اور ہندوستانی کپتان اسٹیج پر آمنے سامنے آتے ہیں تو شاہزیب رند رانا سنگھ کو اچانک تھپر رسید کرتے ہیں۔تھپڑ رسید کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، البتہ ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملے کو رفع دفع کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان آج ٹیم ایونٹ میں آمنے سامنے ہوں گے، 25 سالہ شاہزیب رند نے رواں سال فروری میں میکسیکو سٹی میں کراٹے کمبیٹ 44 میں تیز ترین ناک آؤٹ کرنے کے بعد تاریخ رقم کی تھی۔دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ 45 ایونٹ کی میزبانی سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ باس روٹن اور جارج سینٹ پیئر، یوٹیوبر مائیک مجلاک اور معروف اداکار سلمان خان کریں گے۔فائٹ کا آغاز کریگ جونز بمقابلہ آندرے منیز سے ہوگا۔