پاکستانی کپتان ندا ہندوستان کو شکست دینے کیلئے پرعزم

   

کراچی ۔ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ ویمن ایشیاء کپ میں پہلا میچ ہی ہندوستان کے خلاف ہے۔ اس مقابلے کے متعلق انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف تمام کھلاڑی جذباتی ہو کر کھیلتے ہیں، ہندوستان کو ہرا چکے ہیں اس بار بھی ایشیاء کپ کا آغاز کامیابی سے کریں گے۔ ندا ڈار نے کہا کہ چاہتی ہوں میری کپتانی میں ایشیاء کپ یا ورلڈکپ ٹرافی جیتیں، اسپن، فاسٹ بولر اور بیٹنگ کے الگ الگ کوچز ہیں جس کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مراعات بڑھتی ہیں تو اعتماد ملتا ہے، پاکستان میں ویمن کرکٹ کو اور ترقی کرنے میں وقت لگے گا۔ ندا ڈار نے مزید کہا ہے کہ وہ وقت بھی دیکھا جب کرکٹ میں لڑکیاں نہیں تھیں، اب لڑکیاں آ رہی ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے۔