پاکستانی کھلاڑیوں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی: بی سی سی آئی

   

نئی دہلی : ابی سی سی آئی نے سال کے آخر میں ہندوستان میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم، میڈیا اور مداحوں کے ہندوستان میں داخلے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے سربراہ احسان مانی کی تشویش دورکی ہے ۔اطلاع کے مطابق بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ کر یہ یقینی بنایا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم یا میڈیا کسی کو بھی ٹی-20 عالمی کپ کے لئے ہندوستان آنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔