پاکستانی کھلاڑی کے ویزا تنازعہ پر ایشین اسنوکرز ٹورز ملتوی

   

نئی دہلی۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پلوامہ دہشت گرد حملے کے بعد ایشین اسنوکر ٹورز کھیل کر پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزوں کے اجراء میں تاخیر اور تنازعہ کے باعث غیرمعلنہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ The 10 Red Asian Tour Snooker مقابلوں کا مارچ کے آخری ہفتہ میں بنگلور میں آغاز ہونے والا تھا لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزوں کے اجراء کے سلسلے میں غیریقینی صورتحال کے باعث مقابلوں کو غیرمعینہ مدت کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ اس بات کا اعلان ایشین کنفڈریشن آف بلیرڈز اسپورٹس (ACBS) نے کہا کہ ہندوستان دوسرے کھیلوں کے مقابلوں کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیا گیا۔ بلیرڈز اور اسنوکرس فیڈریشن آف انڈیا (BSFI) سیکریٹری ایس سبرامنیم نے کہا کہ 24 کھلاڑیوں نے 6 کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان سے ہے، چونکہ وہ ویزے کیلئے درخواست نہیں دے چکے ہیں۔ ایشین اسنوکر کے دو مرحلہ واری مقابلے قطر اور ہندوستان میں منعقد ہوں گے اور KSBA عہدیداروں نے کہا کہ اس وقت کرناٹک میں بغیر پاکستانی کھلاڑیوں کے دوسرے عالمی مقابلوں کا آغاز کیا جائے گا۔ 14 فروری کے پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان کے کھیلوں کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت غیریقینی ہوگئی ہے۔