پاکستانی گروپ سے دھمکی، مہاراج کا دعویٰ

   

لکھنو : بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے پولیس کو تحریری شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ اُن کو پاکستان کی کسی دہشت گرد تنظیم سے فون کالز وصول ہوئے ہیں۔ انھیں ان کی قیامگاہ کے ساتھ بم دھماکہ میں اُڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ مہاراج نے بیان کیا کہ فون کرنے والے نے کشمیر پر دعویٰ بھی پیش کیا۔