لندن :پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی گرفتاری کا وارنٹ یہاں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کو مل گیا ہے۔حکومت پاکستان نے یہ گرفتاری وارنٹ بھیجا ہے۔دراصل العزیزیہ اورایون فیلڈ کیس کے سلسلے میں عدالت میں سماعت اور ذاتی پیشی سے رعایت پانے کی نوازشریف کی درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریف کے خلاف غیرضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔اگرچہ ہائی کمیشن نے اس واقعہ پر کوئی سرکاری ردعمل ظاہرنہیں کیا ہے لیکن اخبار’دی ڈان‘نے غیرمصدقہ ذرائع کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شریف کی گرفتاری سے متعلق کاغذات مل گئے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے جمعرات کو پاکستان کے سکریٹری خارجہ کو یہ یقینی بنانے کو کہا کہ شریف کو 22 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
