پاکستانیF-16 جنگی طیاروں کیلئے امریکی تکنیکی مدد برقرار

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔27 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان کے
F-16
جنگی طیاروں کی دیکھ ریکھ اور تکنیکی تعاون کیلئے 12اعشاریہ 5کروڑ ڈالر کی مددکو منظوری دی ہے ۔ یہ فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے امریکہ دورے کے ایک ہفتہ کے اندر کیاگیاہے ۔ امریکہ کی سکیورٹی تعاون سے متعلق ایجنسی نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ۔ بیان کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ نے
F-16
جنگی طیاروں کی دیکھ ریکھ میں تعاون کی تجویز کو منظوری دی ہے ۔وزارت خارجہ نے تکنیکی سکیورٹی ٹیم کو
F-16
جنگی طیاروں کی دیکھ ریکھ میں تعاون کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ امریکی وزارت دفاع پنٹاگن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے امریکی حکومت سے درخواست کی تھی کہ جنگی طیاروں کی دیکھ ریکھ کیلئے تکنیکی اور لاجسٹیکل امداد جاری رکھی جائے ۔ بیان کے مطابق پاکستان حکومت نے
F-16
جنگی طیاروں پرامن پروگرام کیلئے تکنیکی خدمات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے ۔امریکی ٹکنالوجی کے تحفظ کے لیے تکنیکی امداد کے تحت امریکی فوجیوں کی نگرانی میں 24گھنٹے F-16 جنگی طیاروں کی دیکھ ریکھ کی جائیگی ۔