پاکستان ، دہلی ، سرینگر ، ہماچل پردیش میں زلزلے کے جھٹکے

,

   

نئی دہلی ۔ /5 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ، شمالی ہند کے علاقے دہلی ، ہماچل پردیش ، جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ شمالی جموں و کشمیر کے قریب 5.6 شدت کا جھٹکہ محسوس کیا گیا ۔ محکمہ زلزلہ و پیمائش اور محکمہ موسمیات کے مرکز کے مطابق یہ زلزلہ کا جھٹکہ جموں وکشمیر کے شہر سرینگر کے شمال مغرب میں 118 کیلو میٹر پر محسوس کیا گیا ۔ پاکستان میں مختلف شہروں جیسے اسلام آباد ، لاہور ، میاں والی ، سرگودھا ، راؤلپنڈی ، سوات اور پشاور میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ہماچل پردیش کے اضلاع منڈی اور چھمبا میں بھی زلزلہ کی اطلاع دی گئی ۔ اس میں کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ چھمبا میں /12 جنوری اور /22 جنوری کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ اس سال ہماچل پردیش کے ضلع چھمبا میں یہ تیسرا زلزلہ ہے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ناپی گئی۔شام 7.33 کو ضلع منڈی میں بھی زلزلے کا شدید جھٹکہ محسوس کیا گیا ۔ ہماچل پردیش کے کئی علاقے زلزلے کیلئے حساس زون سمجھے جاتے ہیں ۔ اس خطے میں زلزلے کے خفیف جھٹکے معمول کی بات ہے ۔ پاکستان کے کئی شہروں میں بھی آج زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھا گیا ۔ اسلام اور پشاور میں وقفہ وقفہ سے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی اطلاع ہے ۔