انقرہ : ترکیہ کے دورہ پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے ساتھ دفاعی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران ترک صدر رجب طیب اردغان ، وزرائے خارجہ اور دفاع، ترک جنرل اسٹاف کے کمانڈر اور ترک زمینی اور فضائی افواج کے کمانڈروں سے الگ الگ ملاقات کی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج انقرہ میںترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) نے ترکیہ کے سرکاری دورے پر اعلیٰ ترک قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا۔جنرل منیر نے خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ترک فوج کی کوششوں کو سراہا اور ترک مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کے معیار کی بھی تعریف کی۔یہ دورہ تاریخی سفارتی اور فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے دونوں برادر ممالک کے اعلیٰ سطحی باہمی دوروں کا حصہ ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور تربیتی تعاون کو “بڑھانے” پر زور دیا۔جنرل منیر سے ملاقات کرنے والے ترک قائدین نے اس سال فروری میں ترکی میں آنے والے بدقسمت زلزلے کے دوران نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے والے پاک فوج کے انجینئرز کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پرحاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی اور ترک رہنما کو خراجِ تحسین پیش کیا۔