پاکستان آرمی کے خلاف حملوں کی سازش پر 6 دہشت گرد گرفتار

   

لاہور : پاکستان کے سیکوریٹی اداروں نے افغانستان سے سرگرم تحریک طالبان دہشت گرد گروپ سے وابستہ 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جو آرمی والوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے بتایا کہ 4 دہشت گرد راولپنڈی میں اور 2 لاہور میں گرفتار کئے گئے جو صوبہ پنجاب کے دو بڑے شہر ہیں۔ راولپنڈی میں ایک حالیہ گرینیڈ دھماکہ کے سلسلہ میں تحقیقات کے بعد 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا اور ان سے سراغ ملنے پر مزید گرفتاریاں عمل میں آئیں گی۔ بتایا گیا کہ یہ لوگ آرمی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔