عمان : پاکستان اور اردن کے درمیان سیاسی مشاورت کا دوسرا دور 10 اپریل کو منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمان میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ سیکرٹری خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں پر اردن کے کردار کو سراہا۔ آمنہ بلوچ نے فلسطینی پناہ گزینوں کو تحفظ دینے پر اردن حکام کی کاوشوں کی تعریف کی۔ سیکرٹری خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت‘ عوامی روابط میں فروغ کی تائید کی گئی۔