پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںایک بار پھر ریکارڈ تیزی

   

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو ایک بار پھر ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس ایک موقع پر 82 ہزار کو پار کرتے ہوئے 82,372.19 تک پہنچ گیا۔اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق KSE 100 انڈیکس پچھلے روز کاروبار کے اختتام کے موقع پر 81,459.28 بند ہوا جسے جمعہ کی صبح ہی پر لگ گئے۔ کاروباری دن کیساتھ ساتھ انڈیکس میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس گزشتہ ہفتوں کی طرح ایک بار پھر ریکارڈ توڑ کو 82 ہزار کی حد کو عبور کر گیا۔ ماہرین کے مطابق مثبت معاشی اشاریے اور فیڈریل ریزرو کی جانب سے شرح سود کے پالیسی ریٹ میں غیر معمولی کمی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔