پاکستان اسٹیل ملز کو چین کے حوالہ کرنے کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد، 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اسٹیل ملز کے احیا کیلئے چین کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کے معاہدہ کے تحت کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عمران چین کے آئندہ دورہ کیلئے اربوں ڈالر کی ریلوے مین لائن (ایم ایل۔1)کیلئے مالیات کے متبادل کو بھی تلاش کریں گے۔ پاکستان کی اعلی قیادت چینی قیادت کو اس بات کا بھروسہ بھی دیگی کہ چین پاکستان اقتصادی کوریڈور پر کام سست نہیں کرے گا۔