اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں منگل کو ایک اسکول میں ہوئی فائرنگ سے ایک طالبہ ہلاک اور 5 طالبات اور ایک استاد زخمی ہو گئے۔ گنڈا پور ڈویژنل پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ نے بتایا کہ ضلع سوات میں اسکول کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار نے اسکول سے چھٹی کے بعد طلباء پر فائرنگ کردی۔ اس واقعہ میں 9 سالہ طالبہ کی موت ہوگئی ۔زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں دو طالب علموں کی حالت تشویشناک ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے ۔