اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو دلی خواہش ہے کہ افغانستان کے بشمول تمام پڑوسیوں سے تعلقات بہتر ہوں اور اسلام آباد حکومت خطے میں امن کیلئے بات کرنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ بدقسمتی ہے ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان آج بھی افغانستان سے سرگرم ہے اور وہاں بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو شہید کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کیخلاف نبرد آزما ہیں۔ چند روز پہلے دہشت گردوں نے 16 ایف سی اہلکاروں کو شہید کیا۔
گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں ہمارا ایک میجر شہید ہوا۔