اسلام آباد : پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر تشویش ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف خطہ کے امن اور استحکام کو خطرہ ہے بلکہ یہ خود مختاری کے اصولوں اور بین الاقوامی قانون کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے حصول میں ایران اور اس کے دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔