پاکستان انٹرنیٹ آزادی کیلئے بدترین ملک : رپورٹ

   

اسلام آباد ۔ 6 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عالمی انٹرنیٹ واچ ڈاگ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل میڈیا آزادی کے فقدان کیلئے جن بدترین ممالک کی فہرست تیار کی ہے ، ان میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ دی فریڈم ہاؤس کے نام سے مشہورایک بین الاقوامی انٹرنیٹ رائٹس گروپ نے ’’فریڈم آن دی نیٹ‘‘ (FoTN) کے عنوان سے 2019 ئکی ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں ایک عنوان کرائسس آف سوشیل میڈیا کے نام سے جون 2018 ء اور مئی 2019 ء کے درمیان عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی آزادی کے فقدان والے ممالک کا تذکرہ ککیا ہے ۔ یوں تو سو ممالک کے نام پیش کئے گئے ہیں جن میں پاکستان کا نمبر 26 واں ہے جبکہ گزشتہ سال پاکستان 25 ویں مقام پر تھا۔