پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 7 بلین ڈالرس کا معاہدہ

   

اسلام آباد : اس نئے معاہدہ کے تحت پاکستان کو سات ارب امریکی ڈالر 37 ماہ کے طویل عرصہ میں ادا کیے جائیں گے۔ یہ گزشتہ تقریباً چھ دہائیوں میں پاکستان کا 24 واں بیل آؤٹ پیکج ہو گا۔ اس نئے معاہدہ کے تحت پاکستان کو سات ارب امریکی ڈالر 37 ماہ کے طویل عرصے میں ادا کیے جائیں گے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے یہ معاہدہ پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ گزشتہ تقریبآ چھ دہائیوں میں پاکستان کا 24 واں بیل آؤٹ پیکج ہو گا۔ اس معاہدہ کے تحت رقم کی فراہمی کے لیے اب بھی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری درکار ہے۔ اس معاہدہ میں پاکستانی حکومت کی جانب سے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے جیسی اقتصادی اصلاحات کی شرائط پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ گزشتہ تقریباً چھ دہائیوں میں پاکستان کا 24 واں بیل آؤٹ پیکج ہو گا۔ پاکستان ماضی قریب میں سیاسی عدم استحکام اور قدرتی آفات کی زد میں رہا ہے، جس کے باعث ملک کی معیشت مسلسل زبوں حالی کا شکار رہی ہے اور اقتصادی ماہرین کو یہ خطرہ تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ تاہم اب اس نئے قرض پروگرام کی مدد سے ملک میں مائیکرو اکنامک کو مستحکم کرنے، جامع اور مضبوط ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے جبکہ مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے ایسے اقدامات کی امید کی جا رہی ہے۔