اسلام آباد ؍ ابوظہبی: پاکستان کے نگراں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) عمر سیف نے پیر کو کہا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل معیشت کے وزیر عمر بن سلطان العلماء سے ملاقات کی اور ان سے اے آئی، ڈیجیٹل معیشت اور وینچر کیپیٹل کی سرمایہ کاری میں دو طرفہ تعاون پر تبادل? خیال کیا ہے۔یہ ملاقات سیف کے یو اے ای کے دورے کے دوران ہوئی جہاں انہوں نے 16 سے 20 اکتوبر تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ جی آئی ٹی ای ایکس (گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزیبیشن) گلوبل ٹیک اینڈ اسٹارٹ اپ شو کے 43 ویں ایڈیشن میں بھی شرکت کی۔سیف نے متحدہ عرب امارات کے وزیر سے اپنی ملاقات کو ’’حیرت انگیز‘‘ قرار دیا۔