میاچ کو15اوور تک محدود کردیا گیا۔ 119 رنز کے تعاقت میں آسٹریلیا کے 41/0 ۔ کیمبرا میں کل دوسرا میاچ
سڈنی و۔3؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلا گیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ خراب موسم اور بارش کے باعث میاچ کو 15اوور تک محدود کردیا گیا تھا۔پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 15اوور میں پانچ وکٹس پر 107رنز بنائے۔آسٹریلیا نے 119 رنز کے نشانہ کے تعاقت میں تین اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 41 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 107 رنز بنائے تھے تاہم بارش کے باعث میچ 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس کے باعث آسٹریلیا ٹیم کو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت 119 رنز کا نشانہ دیا گیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔اس سے پہلے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں فخر زمان بغیر کوئی اسکور کیے مچل سٹارک کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔مہمان ٹیم ابھی پہلی وکٹ کے نقصان سے سنبھل نہ پائی تھی کہ دوسرے اوور میں حارث سہیل بھی چار رنز بنا کر رچرڈسن کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔پہلی دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز بنائے۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز محمد رضوان تھے وہ 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور کین رچرڈسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ آسٹریلیوی ٹیم کی سربراہی ایرون فنچ کر رہے ہیں۔سیریز کا دورا میاچ 5نومبر کو کیمبرا میں کھیلا جائے گا ۔